حساس ادارے کے افسران کو لوٹنے اور مقابلے کے مجرم کو 38 سال قید کی سزا

مجرم نے ہلاک ہونے والے ساتھی کے ہمراہ حساس ادارے کے افسران اور ان کے دوست حسن مصطفی کو لوٹا اوررقم چھین لی تھی۔


Staff Reporter May 21, 2017
مجرم نے ہلاک ہونے والے ساتھی کے ہمراہ حساس ادارے کے افسران اور ان کے دوست حسن مصطفی کو لوٹا اوررقم چھین لی تھی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی شرقی کی عدالت نے حساس ادارے کے افسران کو لوٹنے، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے جرم میں مجرم فیضان کومجموعی طور پر38سال قید کی سزا سنادی جبکہ مجرم کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مجرم نے ہلاک ہونے والے ساتھی اختر کے ہمراہ یکم نومبر2015 کو نیوٹاؤن کے علاقے میں حساس ادارے کے افسران محمد عباس نقوی اور ان کے دوست حسن مصطفی کو لوٹا اوررقم چھین لی تھی۔ سروس، آرمی کارڈ اورقیمتی گھڑیاں چھین کر فرار ہورہے تھے اسی اثنا میں ایس ایچ او نیوٹاؤن پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم اختر ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ مجرم فیضان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا جبکہ مجرم کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن میں محمد عباس نقوی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں