شام میں داعش نے 19 شہریوں کو قتل کر کے لاشیں نذرآتش کردیں

داعشی جنگجوؤں نے پہلے تمام افراد کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا اور پھر ان کی لاشیں جلا ڈالیں، آبزرویٹری


ویب ڈیسک May 21, 2017
داعش نے دیرالزور عسکری کونسل کے 3 جنگجوؤں کو اغواء بھی کر لیا۔ فوٹو: فائل

شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں نذرآتش کر دیں۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے 'آبزرویٹری' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے دیر الزور کے شمال مغربی قصبے جزرہ البوشمس میں دراندازی کے بعد وہاں موجود دو خواتین اور دو بچوں سمیت 19 عام شہریوں کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا اور پھر مقتولین کی لاشوں کو آگ میں ڈال کر جلا دیا۔ داعش نے دیرالزور عسکری کونسل کے 3 جنگجوؤں کو اغواء بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ دیر الزور گورنری شام میں داعش کے گڑھ الرقہ کے شمال مغرب میں واقع ہے اور اس گورنری کا کنٹرول شامی ڈیموکریٹک فورس کے پاس ہے۔ ڈیموکریٹک فورس نے گزشتہ برس داعش کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں