کراچی سائٹ ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

آگ لگنے کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا


ویب ڈیسک May 21, 2017
آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں. فوٹو: فائل

سائٹ ایریا میں لیبر اسکوائر کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا تاہم آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں لیبر اسکوائر کے قریب واقع پلاسٹک فیکٹری میں 100 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں نے کئی گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم فیکٹری میں بڑی تعداد میں کیمیمل ہونے کے باعث کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا بڑا حصہ ناقابل استعمال ہو گیا ہے اور لاکھوں کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں