انڈسٹری میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے شفقت چیمہ

بحران کا واویلا کر نے والے اس کے خاتمہ کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے، اداکار

بحران کا واویلا کر نے والے اس کے خاتمہ کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے، اداکار فوٹو : فائل

اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ سال رواں میں پاکستان فلم انڈسٹری میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔


چند ایک بڑے پروڈیوسر اور ڈائریکٹرزفلمیں شروع کرنے کی پلاننگ کرچکے ہیں۔ وہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اچھے اور برے دن ہر کسی پر آتے ہیں اسی طرح پاکستان فلم انڈسٹری پر بھی برا وقت ہے۔ اصل میں ہم سب بحران کا واویلا تو زوروشور سے کر رہے ہیں مگر اس کے خاتمہ کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کر رہے۔ پاکستان میں نئے سینما بننے کے سلسلہ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میڈیم کی مقبولیت میں کمی نہیں ہوئی فلم بین فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story