شاہ رخ کی فلم کو ڈائریکٹ کرنا چاہتا ہوں جان ابراہم

بالی وڈ کنگ کے ساتھ بنائی جانے والی نئی فلم ہر لحاظ سے یادگار ہوگی


Net News January 24, 2013
کنگ خان شاہ رخ ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ ہر کوئی فلم میں آنا چاہتا ہے چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین، جان ابراہم فوٹو : فائل

بالی وڈاداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ شاہ رخ کو ہیرو لے کر فلم ڈائریکٹ کرنا چاہتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میری ہدایات میں بننے والی شاہ رخ کی فلم ہر لحاظ سے یاد گا ہوگی۔ کنگ خان شاہ رخ ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ ہر کوئی فلم میں آنا چاہتا ہے، چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین لیکن اداکار جان ابراہم شاید ذرا مختلف ہیں، وہ شاہ رخ خان کے ساتھ بطور ہدایتکارفلم کرنا چاہتے ہیں۔



اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جان نے کہا کہ چند برس بعد ہدایتکار بننا چاہیں گے اور بطور ہدایتکار وہ شاہ رخ کو لے کر فلم بنانا چاہیں گے۔ جان نے کہا شاہ رخ ایک سپر اسٹار ہیں۔ ان کے خیال میں وہ اور شاہ رخ انڈسٹری میں کچھ منفرد کام کر سکتے ہیں۔ انھوں نے شاہ رخ کی فلم "جب تک ہے جاں" کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ نے زبردست اداکاری کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں