لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر کا جسمانی ریمانڈ

مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کی قتل کیس میں دائر درخواست ضمانت مسترد

مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کی قتل کیس میں دائر درخواست ضمانت مسترد۔ فائل فوٹو

HYDERABAD:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس جاوید احمد کیریو نے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن عتیق الرحمن قتل کیس میں ملوث مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن عاصم حسین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت مسترد کردی ہے، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے آفاق احمد کی ایما پر بنی بخش کے علاقے میں فائرنگ کرکے عتیق الرحمٰن کو ہلاک اور شہزاد اور جنید کو زخمی کردیا تھا۔


ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پروفیسر زیبا ذکیہ قتل کیس میں ملوث ملزمان خالدہ اور اس کے شوہر سلیم کے مقدمے میں تفتیشی افسر شاہد حسین قریشی کی تنخواہ روکنے اور شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، قبل ازیں اسی عدالت نے متعدد بار تفتیشی افسر کو گواہی کیلیے طلب کیا تھا تاہم نے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی پیر اسد اﷲ شاہ راشدی نے پولیس مقابلہ اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات میں گرفتار لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلر جاوید خان عرف فیصل احمد کو6 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو کی تحویل میں دیدیا ہے، ملزم کو ایس آئی یو نے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا اور دوران تفتیش نے100سے زائد قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کیخلاف مقدمات تھانہ ایس آئی یو میں درج ہیں۔
Load Next Story