گلوکارہ ایڈلے58ویں اکیڈمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی

گزشتہ گریمی ایوارڈز کے بعد ٹی وی پر پہلی بار گانا گاتے ہوئے نظر آئیں گی


Net News January 24, 2013
گزشتہ گریمی ایوارڈز کے بعد ٹی وی پر پہلی بار گانا گاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ فوٹو فائل

ہالی وڈ گلوکارہ ایڈلے58 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں پرفارم کریں گی۔ ذرایع کے مطابق 58ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں آسکر کے لیے نامزد ہونے والے گانے فلمی سائونڈ ٹریک ''سکائے فال'' پر پرفارم کریں گی۔

وہ تقریب میں لائیو گانا پیش کریں گی اور گزشتہ سال کے گریمی ایوارڈز کے بعد وہ ٹی وی پر پہلی بار گانا گاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ یہ گانا بہترین اوریجنل سانگ کی کیٹگری کے لیے نامزد ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے لیے یہ اعزازکی بات ہے کہ ان کا فلم ''سکائے فال'' کے لیے گایا ہوا ٹائٹل سائونڈ ٹریک آسکرایوارڈ کے لیے نامزد ہوا ہے۔



انھیں توقع نہیں تھی کہ اس گانے کو مداحوں میں اتنی پذیرائی حاصل ہوگی۔ 58ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کے پروڈیوسر سرکریک زڈن اورنیل میرن نے کہا کہ ایڈلے ایک زبردست گلوکارہ ہیں۔ دنیا بھرمیں ان کے گانوں کو مقبولیت حاصل ہے وہ پرامید ہیں کہ ان کی آسکر تقریب کے لیے بھی پرفارمنس تہلکہ مچا دے گی اور مداحوں کوجھومنے پر مجبور کردے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں