کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 21, 2017
برآمد کئے گئے اسلحے میں 503 دستی بم، 22 آر پی جی سیون گولے،  2 رائفلز اورہزاروں گولیاں شامل ہیں، آئی ایس پی آر: فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک میں سرچ آپریشن کے دوران زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 503 دستی بم، 22 آر پی جی سیون گولے، 2 رائفلز، 5 دیسی ساختہ آئی ای ڈیز، 1 آر پی جی سیون، 19 فیوز اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف اقسام کے راؤنڈز شامل ہیں جب کہ کارروائی کے دوران تخریبی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور کیمپ بھی تباہ کئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچالیا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |