انیل کپورکو مونچھوں کی قربانی پر فلم ’’لمحے‘‘ میں کاسٹ کیا گیا

انیل کپور فلم ‘لمحے‘ میں ہر صورت کام حاصل کرنا چاہتے تھے جس پر یش چوپڑا نے انہیں مونچھیں کٹوانے کا کہا


ویب ڈیسک May 21, 2017
یش چوپڑا فلم میں امیتابھ اور ریکھا کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، فوٹو : فائل

بھارتی اداکار انیل کپور اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بالی وڈ نگری میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور اب تک کئی بلاک بسٹڑد فلمیں دے چکے ہیں لیکن شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکار نے فلم لمحے میں اپنی مونچھیں کیوں کٹوائی تھیں۔

انیل کپورکا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایکشن، کامیڈی، رومانویت سمیت ہر طرح کے کردار کو بخوبی نبھایا اور داد سمیٹی۔ انیل کپور کو مداحوں نے شاید بہت کم ہی مونچھوں کے بغیر دیکھا ہو اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انیل کپور کو اپنی مونچھوں سے بہت پیار ہے لیکن 90 کی دہائی میں سپر ہٹ فلم 'لمحے' میں انیل کپور نے بغیر مونچھوں کے اداکاری کی اور اپنی اس بے مثال اداکاری سے سب کے دل موہ لیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انیل کپور نے فواد خان کو'' حسین ''آدمی قرار دیدیا

انیل کپور فلم 'لمحے' کے لیے اپنی مونچھیں کٹوانا نہیں چاہتے تھے لیکن پھر انہیں فلم میں رول حاصل کرنے کے لیے مجبوراً ایسا کرنا پڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یش چوپڑا فلم میں امیتابھ اور ریکھا کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے لیکن امیتابھ کی عمر بڑی ہونے کی وجہ سے یش چوپڑا نے دوسرے چہرے کی تلاش شروع کردی اور اسی دوران یش چوپڑا کے دوست نے انہیں انیل کپور کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انیل کپورکی پاکستانی ڈراموں اورفلموں میں کام کرنے کی خواہش

انیل کپور ان دنوں کئی فلموں میں کام کرچکے تھے یش چوپڑا سے ملاقات میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ میں فلم 'لمحے' میں ہر صورت کام کرنا چاہتا ہوں لیکن یش چوپڑا نے کہا کہ انیل کپور مونچھوں کی وجہ سے فلم میں بڑے لگیں گے تاہم انیل کپور بضد تھے کہ وہ فلم ضرور کریں گے جس پر یش چوپڑا نے کہا کہ اگر وہ اپنی مونچھیں کٹوادیں تو پھر انہیں فلم میں کاسٹ کرلیں گے، یس چوپڑا کے جواب پر انیل کپور سوچ بچار میں پڑگئے اور کافی سوچنے کے بعد انہوں نے اپنی مونچھیں کٹوادیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |