کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے پورا شہر اذیت میں مبتلا ہے گورنر سندھ

4 سال پہلے کا کراچی اور آج کا کراچی بالکل مختلف ہے، گورنر سندھ محمد زبیر


ویب ڈیسک May 21, 2017
چارسال پہلے کا کراچی اور آج کا کراچی بالکل مختلف ہے، گورنر سندھ۔ فوٹو؛ فائل

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ غِیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک سے بات کی ہے کیونکہ پورا شہر کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھاکہ سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اور یہ تنظیمیں حکومت کے بازو کے طور پر کام کر رہی ہیں لہذا حکومت اس طرح کے اداروں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یتیموں کی دیکھ بھال معاشرتی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ باعث ثواب بھی ہے اور یتیم بچوں کو تعلیم و تربیت دینا لائق تحسین اقدام ہے کیونکہ تعلیم کو مذہبی و معاشرتی طور ہر لحاظ سے اہمیت حاصل ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : میئر کراچی کو اختیارات ملنے چاہئیں

گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ 4 سال پہلے کا کراچی اور آج کا کراچی بالکل مختلف ہے، کراچی ایک بدلہ ہوا شہر ہے،غِیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک سے میٹنگ کی ہے کیونکہ پورا شہر کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں جب کہ کلبھوشن کا کیس ابھی شروع نہیں ہوا لہذا کلبھوشن کے حوالے سے جیت صرف پاکستان کی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں