ہریتھک نے’’نوانٹری‘‘ کے سیکوئل میں سلمان کی انٹری بند کردی

ہدایت کار انیس بزمی کی جانب سے ’’نوانٹری‘‘ کے سیکوئل کے اعلان کے بعد سے ہی فلم تعطل کا شکار ہے


ویب ڈیسک May 21, 2017
ہدایتکار انیس بزمی نے سلمان کے بہانوں سے تنگ آکر فلم کے سیکوئل کی کاسٹ سے علیحدہ کیا، فوٹو:فائل

ہریتھک روشن کو 2005 کی بلاک بسٹر فلم''نوانٹری'' کے سیکوئل میں سلمان خان کی جگہ کاسٹ کرلیاگیا۔

ہدایتکار انیس بزمی کی 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم''نو انٹری'' میں سلمان خان ، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ کامیڈی فلم کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور فلم کے پروڈیوسر بونی کپور اور انیس بزمی نے اسی کاسٹ کے ساتھ فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا لیکن اب فلم سے سلمان خان کو آؤٹ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار انیس بزمی کی جانب سے ''نوانٹری'' کے سیکوئل کے اعلان کے بعد سے ہی فلم تعطل کا شکار ہے اور اس کی وجہ سلمان خان ہیں جو اپنی فلمی مصروفیات کے باعث فلم کی شوٹنگ کے لئے وقت نہیں نکال پارہے جس کا حل ہدایت کارنے یہ نکالا کہ انہیں فلم کی کاسٹ سے ہی علیحدہ کردیا گیا۔

اوراب فلم کے سیکوئل میں ہریتھک روشن سلومیاں کی جگہ لیں گے اور ڈبل کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کی حتمی کاسٹ اور شوٹنگ شیڈول کا اعلان بھی آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان نئی آنے والی فلم''ٹائیگر زندہ ہے'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فوری بعد وہ ''دبنگ 3'' کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |