بچوں کی خوشی کے لیے کام کررہی ہوں کترینہ کیف

اداکارہ کی ممبئی میں اینیمیٹڈ فلم ’’ میں کرشنا ہوں‘‘ کی تشہیری مہم میں شرکت۔


Net News January 24, 2013
اداکارہ کی ممبئی میں اینیمیٹڈ فلم ’’ میں کرشنا ہوں‘‘ کی تشہیری مہم میں شرکت۔ فوٹو : فائل

KARACHI: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ بچوں کی خوشی کے لیے کام کررہی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ جو کچھ بچے دیکھنا چاہتے ہیں وہ ضرور دکھایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اسی کام کے لیے نئی اینیمیٹڈ فلم کی تشہیری مہم چلارہی ہوں۔ بھارتی فلم نگری ممبئی میں ایک اینیمٹڈ فلم " میں کرشنا ہوں"کی تشہیری مہم میں شرکت کی۔کترینہ کیف جب تقریب میں پہنچیں تو ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔



تقریب میں ممبئی کے غریب بچوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور وہ کترینہ کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ کترینہ نے بھی بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے غریب بچوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں