بونی کپور کا سری دیوی کو انوکھا تحفہ

سری دیوی نے1967 میں 4 سال کی عمر میں بھارت کی مقامی فلم نگری سے فنی سفر کا آغاز کیا


ویب ڈیسک May 21, 2017
سری دیوی نے1967 میں 4 سال کی عمر میں بھارت کی مقامی فلم نگری سے فنی سفر کا آغاز کیا فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو فلم نگری میں رواں سال 7 جولائی کو 50 سال مکمل ہوجائیں گے جس پران کے شوہر اور فلمساز بونی کپور نے انہیں اس دن انوکھا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.

سری دیوی نے 1967 میں 4 سال کی عمر میں بھارتی مقامی فلم نگری کی فلم''موروگا''سے فنی سفر کا آغاز کیا تاہم انہوں نے 1975 میں بننے والی فلم''جولی'' میں بطور معاون اداکارہ کے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن جلد ہی اپنی جاندار اداکاری سے ایسا مقام بنایا کہ فلموں کے کردار سری دیوی کو سوچ کر لکھے جانے لگے جب کہ سری دیوی نے فلمی کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ کام کیا جو ایک منفرد اعزاز ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سری دیوی کی فلم' 'مام'' کا ٹیزر جاری

سری دیوی کے فلم نگری میں رواں سال 7 جولائی کو 50 سال مکمل ہوجائیں گے لیکن وہ اب بھی فلمی دنیا میں متحرک ہیں اور فلم ''مام'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم کے پروڈیوسر ان کے شوہر بونی کپور ہیں جنہوں نے اہلیہ کو فلمی نگری میں 50 سال مکمل ہونے والے دن ہی فلم ''مام'' کی نمائش کا اعلان کرکے انوکھا تحفہ دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سری دیوی منفی 7 درجہ حرارت میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف

دوسری جانب فلم ''مام'' کا پہلا ٹیزر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا، فلم میں سری دیوی ماں کےکردار میں نظرآئیں گی جب کہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ان کے شوہر اور سجل علی نے بیٹی کا کردار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں