ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ڈیوڈ ہیڈلی کو 35 سال کی سزا سنادی گئی

ڈیوڈ ہیڈلی کو شکاگو میں فیڈرل کورٹ نے سزا سنائی، اس موقع پرعدالت میں سخت حفاظتی انتطامات کئے گئے تھے۔


ویب ڈیسک January 24, 2013
52 سالہ ڈیوڈ ہیڈلی کو اکتوبر 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکی عدالت نے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ڈیوڈ ہیڈلی کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔


ڈیوڈ ہیڈلی کو شکاگو میں فیڈرل کورٹ نے سزا سنائی، اس موقع پرعدالت میں سخت حفاظتی انتطامات کئے گئے تھے، سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے لئے تربیت یافتہ کتے بھی تعینات کئے گئے تھے۔ فیصلے کے موقع پرعدالت کے باہر سیکڑوں افراد جمع ہوگئے جس سےعدالتی کارروائی کو 30 منٹ کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔


واضح رہے کہ 52 سالہ ڈیوڈ ہیڈلی کو اکتوبر 2009 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے خلاف لگائے گئے تمام 12 الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے امریکی تفتیشی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں