مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید

بھارتی فوج بھاری نفری کےہمراہ دہشت گردوں کی موجود گی کابہانہ بناکرعلاقےمیں داخل ہوئی اورآپریشن شروع کردیا

بھارتی فوج بھاری نفری کےہمراہ دہشت گردوں کی موجود گی کابہانہ بناکرعلاقےمیں داخل ہوئی اورآپریشن شروع کردیا ۔ فوٹو: فائل

CHENNAI:
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران 4 کشمیری شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی بھی مارے گئے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج بھاری نفری کے ہمراہ دہشت گردوں کی موجود گی کا بہانہ بنا کرعلاقے میں داخل ہوئی اور آپریشن شروع کردیا جس سے گزشتہ روز 2 اور آج بھی 2 کشمیری شہید ہوگئے۔


دوسری جانب بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے تاہم علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے ہر شخص کی تلاشی لی جارہی ہے جب کہ علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے اوراب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں سیکڑوں کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔
Load Next Story