بھٹ شاہ ایم ایس تعلقہ اسپتال کیخلاف قوم پرستوں کا مظاہرہ

دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی، بچوں کو خسرے کی ویکسین نہ دینے اور خواتین سے بدکلامی کا الزام


Nama Nigar January 25, 2013
بھٹ شاہ اسپتال میں ہر روز بڑی تعداد میں بچوں کو خسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن کے لیے دور دراز علاقوں سے لایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھٹ شاہ تعلقہ اسپتال میں ایم ایس کی خواتین سے بدکلامی، خسرہ میں مبتلا بچوں کو بغیر ویکسینیشن واپس بھیجنے پر قوم پرستوں کا شدید احتجاج، اسپتال کے باہر دھرنا، سروس روڈ بلاک کردی، شہر میں گشت، ڈاکٹروں کے خلاف نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ اسپتال میں کچھ خواتین سے ڈاکٹروں کے نامناسب رویے اور بلیدی برادری کے 4 بچوں 3 سالہ سلیم ولد اعجاز، فرید ولد اعجاز، ارسلان ولد رحیم داد، خمیسو ولد علی حسن کو حسرے سے بچائوکے ٹیکے نہ لگانے پر قوم پرست کارکنوں نے نیاز حسین لغاری، خدا بخش سومرو، امیر علی بلیدی اور سرور بلیدی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امام بخش سومرو اور دیگر کے خلاف نعرے لگائے، بعد میںکارکنوں نے سروس روڈ کو 2 گھنٹے بلاک رکھنے کے بعد پورے شہر کا گشت کیا۔

3

امیر بلیدی و دیگر نے کہا کہ بھٹ شاہ اسپتال میں ہر روز بڑی تعداد میں بچوں کو خسرہ سے بچائو کی ویکسینیشن کے لیے دور دراز علاقوں سے لایا جاتا ہے لیکن نہ تو ان بچوں کو ٹیکے لگائے جاتے ہیں اور نہ ہی دیگر سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں اور خواتین سے بدکلامی بھی کی جاتی ہے۔ انھوں نے مطالبات کیا کہ بھٹ شاہ اسپتال میں ڈاکٹروں کے غیر انسانی رویے کا نوٹس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں