فنڈز کی عدم دستیابی کھپرو کینال کی بھل صفائی التوا کا شکار

وارہ بندی ختم ہونے میں صرف 5 دن رہ گئے، حکومت سندھ فنڈز فراہم کرے، شہری

محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایس ڈی او آفس کھپرو کو بھل صفائی کے لیے ابھی تک فنڈز فراہم نہیں کیے ہیں۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ کی جانب سے فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے کھپرو کینال کی بھل صفائی التوا کا شکار، پانی کی وارہ بندی ختم ہونے میں 5 دن رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال سندھ حکومت کی جانب سے نہروں کی سالانہ بھل صفائی کے لیے مہم شروع کی جاتی ہے۔ امسال نہروں کی وارہ بندی ختم ہونے میں 5 دن رہ گئے ہیں تاہم کھپرو کینال کی بھل صفائی مہم شروع نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے اس سال کھپرو کینال کی بھل صفائی نہیں ہوسکے گی۔




محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایس ڈی او آفس کھپرو کو بھل صفائی کے لیے ابھی تک فنڈز فراہم نہیں کیے ہیں۔ کھپرو کے شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر بلدیات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھپرو کینال کی بھل صفائی کے لیے فوری طور پر فنڈز فراہم کیے جائیں تا کہ بھل صفائی کی جاسکے۔
Load Next Story