یمنی فوج کا سعودی ایف 15 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
عرب نیوز کا ایران کی حوثیوں کیلیے کیمیائی ہتھیاروں کی کھیپ اسمگل کرنے کا دعویٰ۔
یمنی انقلابی فوج نے سعودی عرب کا ایف 15جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔
سعودی عرب کے صوبے صعدہ کے علاقے نجران میں سعودی اتحادی فوج کی مدد کرتے ہوئے بمباری کے لیے جانے والے جنگی طیارے کو یمنی فوج نے مارگرایا ہے۔
عرب نیوز نے یمن میں فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کی طرف سے یمن میں حوثی باغیوں کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کی ایک کھیپ اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ یمن میں فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خطرناک ہتھیاروں کی ایک کھیپ جس کو بین الاقوامی طور پر ممنوع کیمیائی اسلحہ قرار دیا گیا ہے یمن میں حوثی ملیشیاؤں اور معزول صدر صالح کے محافظین کو اسمگل کی گئی۔
علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق ان ہتھیاروں کو آکسیجن سلنڈروں کے اندر چھپایا گیا تھا اور طبی امداد کے نام پر باغیوں کے حوالے کیا گیا۔