امریکا سعودی عرب عسکری معاہدے سے اسرائیل کو پریشانی

سعودی عرب اب بھی دشمن ملک ہے اور کسی کو علم نہیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا، اسرائیل

اسلحے کے شعبے میں اسرائیلی بالادستی یقینی بنانے کی ضرورت ہے، اسرائیلی وزیر توانائی۔ فوٹو: نیٹ

اسرائیل نے امریکا اور سعودی عرب کے مابین عسکری معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اب بھی ایک دشمن ملک ہے اور کسی کو بھی علم نہیں کہ مستقبل میں کیا ہوگا، یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ سعودی عرب کو فراہم کیے جانے والے اربوں ڈالر کے اسلحے سے اس شعبے میں اسرائیلی بالادستی ختم نہیں ہوگی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیرتوانائی یووال اسٹائنٹز نے امریکا اور سعودی عرب کے مابین عسکری معاہدے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اسٹائنٹز کے مطابق عسکری معاہدہ اسرائیل کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

 
Load Next Story