
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈسنوڈن کا کہنا ہے کہ میرے پاس دستاویزی شواہد ہیں کہ اسامہ بن لادن کو سی آئی اے کی پشت پناہی حاصل ہے اور وہ تاحال زندہ ہے۔ ایڈورڈ اسنوڈن کا موجود دستاویزات کی روشنی میں خیال ہے کہ سامہ بن لادن سی آئی اے کے پے رول پر ہے اوراب بھی کیریبین ملک بہاما میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہا ہے۔
اسنوڈن کا کہنا تھا کہ ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اسامہ کو تاحال سی آئی اے کی پشت پناہی حاصل ہے، وہ اب بھی ایک لاکھ ڈالر ماہانہ وصول کر رہا ہے۔ اسنوڈن کے مطابق سی آئی اے کی طرف اسامہ کی موت کے جعلی دعوے کے بعد اسامہ اور اسکی فیملی بہاما میں کسی خفیہ مقام پر منتقل ہوگئے، اسامہ بن لادن ایک لمبے عرصے سے سی آئی اے کے ایجنٹوں میں سے سب سے فعال کردار ادا کرتا رہا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔