
ریسر سیباستین کی گاڑی حفاظتی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی، ان کی گاڑی کو بھی آگ لگ گئی تھی تاہم سیباستین کو فوری طور پر انڈیانا یونیورسٹی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں پر ان کی سرجری کی جانا تھی۔

قبل ازیں دن کے آغاز میں ہونے والی ریسز میں وہ نمایاں رہے تھے، وہ اس مقابلے میں ڈیل کوائین ریسنگ کی گاڑی دوڑا رہے تھے جنھیں جلد ہی اب متبادل ڈرائیور کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔