سعید انور کی بھارت کے خلاف 194 رنز کی اننگز کو 20 سال مکمل

سعید انور نے اپنی اننگز کے دوران 146 گیندیں کھیل کر 5 چھکوں اور 22 چوکوں کی مدد سے 194 رنز بنائے۔


Sports Reporter May 22, 2017
سعید انور نے اپنی اننگز کے دوران 146 گیندیں کھیل کر 5 چھکوں اور 22 چوکوں کی مدد سے 194 رنز بنائے۔ فوٹو: نیٹ

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور کی بھارت کے خلاف194 رنز کی یادگار اننگز کو 20 سال مکمل ہو گئے۔

21 مئی1997ء کو ایڈیپنڈنس کپ کے چدم برم سٹیڈیم چینئی میں کھیلے گئے میچ میں سعید انور اور شاہد آفریدی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شاہد آفریدی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن وکٹ کی دوسری جانب کھڑے سعید انور کے عزائم کچھ اور ہی تھے جنھوں نے بھارتی بولرز کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے اکیلے ہی 194 رنز بنا ڈالے اور یوں ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 146 گیندیں کھیل کر 5 چھکوں اور 22 چوکوں کی مدد سے 194 رنز بنائے تاہم صرف 6 رنز کے فرق سے ون ڈے کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

یاد رہے کہ پرساد، کمبلے، جوشی، سنگھ، حتیٰ کہ ٹنڈولکر نے بھی بولنگ کے جوہر دکھانے کی کوشش کی مگر سعید انور کسی کو خاطر میں نہ لائے اور ایسی دھلائی کہ یہ میچ پاکستان کی تاریخ کے یادگار ترین میچوں میں سے ایک بن گیا جس میں پاکستان نے 35 رنز سے فتح حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں