یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق آج سے ہوگا

2400 اشیا پر5 سے 10 فیصدخصوصی رعایت بھی دی جائے گی، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار آج اعلان کرینگے


Waqai Nigar Khusoosi May 22, 2017
2400 اشیا پر5 سے 10 فیصدخصوصی رعایت بھی دی جائے گی، وفاقی وزیرصنعت وپیداوار آج اعلان کرینگے۔ فوٹو : فائل

BAHAWALPUR/ FAISALABAD/ RAWALPINDI/ ISLAMABAD/ لاہور/ KARACHI: ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ارب 60 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکچ کا آغاز آج سے ہوگا جو چاند رات تک جاری رہے گا۔

وفاقی حکومت رمضان ریلیف پیکچ 2017 کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک ارب 60 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کررہی ہے جس کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائیگی۔ رمضان ریلیف پیکچ کا باقاعدہ اعلان وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی آج (پیر )کو کریں گے۔

رمضان ریلیف پیکچ کے تحت آٹے پر فی کلو 4 روپے، چینی فی کلو 5 روپے ،گھی اور کوکنگ آئل فی کلو 15، 15 روپے، دال چنا 15 روپے اور دال مونگ پر 10 روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ دیگر اشیا میں دال ماش اور دال مسور پر 10، 10 روپے فی کلو، سفید چنا 15 روپے، بیسن 15 روپے اور کھجور پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

رمضان ریلیف پیکچ کے تحت باسمتی، سیلا اور ٹوٹا چاول پر فی کلو 10، 10 روپے، مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے، مشروبات کی 800 ملی لیٹر بوتل پر 10 روپے، چائے پر50 روپے، دودھ پر فی لیٹر 15 روپے اورمصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائیگی۔

علاوہ ازیں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اپنا منافع کم کرکے 2400 اشیائے ضروریہ پر خصوصی رعایت بھی دے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |