رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی

آم 120، آڑو140،سیب 200 خربوزہ 60 اور تربوز 30 روپے کلو بکنے لگا۔

انتظامیہ پھلوں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرسکی۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، انتظامیہ پھلوں کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کرسکی۔

رمضان کی آمد سے قبل ہی آم کے سیزن کے آغاز پر ہی سندھڑی آم 140روپے کلو، کیلا 100روپے فی درجن، آڑو 150روپے کلو، گولڈن سیب 150روپے کلو ،سرخ سیب 200روپے کلو، گرما اور خربوزہ 50سے 60روپے کلو تربوز 30 روپے کلو، چیکو 100روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے، کھجور240روپے فی کلو اور درآمدی کھجور کا 400گرام کا پیکٹ 180روپے میں بیچا جارہا ہے۔


واضح رہے کہ رمضان میں گراں فروشی کا طوفان آنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

 
Load Next Story