پاکستانی کوہ پیما عبدالجبار نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا

کرنل (ر) عبدالجبار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2017
کرنل (ر) عبدالجبار پاکستان کی متعدد بلند ترین چوٹیوں کو بھی سر کر چکے ہیں فوٹو : فائل

پاکستانی کوہ پیما کرنل ریٹائرڈ عبد الجبار بھٹی نے دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر لی اور اس طرح وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما کرنل (ر)عبدالجبار نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی سر کر لی ہے۔ پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

کرنل (ر) عبدالجبار اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرنل (ر) جبار نے پاکستان میں پیرا گلائڈنگ کو مقبول بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

واضح رہے کہ کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی سے تین پاکستانی ناظر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ناظر صابر نے 2000 میں ایورسٹ کی چوٹی سر کی تھی۔ ان کے بعد حسن سدپارہ نے 2011 میں اور ثمینہ بیگ نے 2013 میں دنیا کی سب سے بلند چوٹی کو عبور کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں