عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع
عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ہے، تحریک التوا کا متن
DHAKA:
پاکستان پیپلز پارٹی نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں تحریک التوا پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سحر کامران نےجمع کرائی ہے۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن کی پھانسی روکنا حکومت کی ناکامی ہے، پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کے کیس کا دفاع نہیں کرسکا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کلبھوشن کی پھانسی پر حکم امتناع
واضح رہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کررکھی ہے اور عالمی عدالت نے دونوں ممالک کے موقف سننے کے بعد بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر عمل درآمد رکوادیا ہے۔