خیبر ایجنسی میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

ریموٹ کنٹرول دھماکا امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب ہوا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک May 22, 2017
دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا فوٹو: ایکسپریس

وادی تیراہ میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں مقامی امن کمیٹی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کر رکھا تھا، ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت دھماکا کیا گیا جب امن کمیٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پختونخوا حکومت زخمیوں کو علاج کے لئے مکمل تعاون اور اقدامات اٹھائے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی کاروائیاں باعث تشویش ہیں، ہمیں داخلی و خارجی شرپسندوں کی بیخ کنی کے لئے موٴثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں