13516 کروڑ روپے سالانہ آمدنی دھونی بھارت کے امیر ترین کھلاڑی

بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان 202.8 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔

دھونی کی اکتوبر 2011 سے ستمبر 2012ے کے دوران 135.16 کروڑ روپے کی آمدنی رہی۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
کرکٹ کپتان مہندرا سنگھ دھونی بھارت کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے۔


فوربیس انڈیا میگزین کی جانب سے جاری کی جانے والی ٹاپ 100 بھارتی سیلبر یٹیز کی فہرست کے مطابق دھونی کی اکتوبر 2011 سے ستمبر 2012ے کے دوران 135.16 کروڑ روپے کی آمدنی رہی جو کسی بھی دوسرے بھارتی کھلاڑی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان 202.8 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، ان کے بعد سلمان کان اور دھونی کا نمبر ہے، ٹاپ 50 میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، بیڈ منٹن اسٹار سائنا نیہوال اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں۔
Load Next Story