واجبات کی عدم ادائیگیاسپتالوں کو گیس منقطع کرنیکا نوٹس

عدم ادائیگی پر آئندہ ہفتے ان اسپتالوں کو گیس کی فراہمی منقطع کردی جائیگی


Business Reporter January 25, 2013
سوئی سدرن گیس کمپنی نے سرکاری اور نجی اداروں پر بھاری واجبات کی ریکوری مہم تیز کردی ہے۔ فوٹو: فائل

SIALKOT: سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھاری واجبات ادا نہ کیے جانے پر شہر کے اہم سرکاری اسپتالوں کو گیس منقطع کرنے کے نوٹس جاری کردیے۔

واجبات کی عدم ادائیگی پر آئندہ ہفتے ان اسپتالوں کو گیس کی فراہمی منقطع کردی جائیگی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے سرکاری اور نجی اداروں پر بھاری واجبات کی ریکوری مہم تیز کردی ہے،سوئی سدرن گیس کمپنی کے نادہندگان میں سول، جناح، عباسی اسپتال، سندھ سوشل سیکیورٹی اسپتال، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ شامل ہیں، ذرائع کے مطابق جناح اسپتال پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجبات کی مالیت 1.5کروڑ روپے سے زائد ہے۔

سندھ سوشل سیکیورٹی پر واجبات کی مالیت 51لاکھ روپے، سول اسپتال پر 36لاکھ روپے، این آئی سی ایچ پر 19لاکھ روپے جبکہ عباسی شہیداسپتال پر واجبات کی مالیت 93لاکھ روپے بتائی جاتی ہے،ایک روز 40لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملیر جیل کو گیس کی سپلائی منقطع کردی گئی تھی جبکہ جمعرات کو میرین اکیڈمی اور سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے ذمے بھاری واجبات کی عدم ادائیگی پر میرین اکیڈمی اور پولیس ٹریننگ سینٹر کو گیس کی فراہمی منقطع کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں