کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا

کے الیکٹرک کی جانب سے مستثنیٰ قرار دیے گئے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے


ویب ڈیسک May 23, 2017
کے الیکٹرک کی جانب سے مستثنیٰ قرار دیے گئے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

شہر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گرمی سے ستائے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ کردیا ، جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں کورنگی، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ کرچی، نیو کراچی، ملیر، کیماڑی، گڈاپ، لیاقت آباد، سائٹ ایریا سمیت دیگر رہائشی علاقے شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں بجلی کا شدید بحران

متاثرہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جب کہ مستثنیٰ قرار دیے گئے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم 2 سے 3 دن میں بجلی کی صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں