امریکی خاتون اول نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ہاتھ جھٹک دیا

ملانیا ٹرمپ کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے کے بعد امریکی صدر صورتحال کی نزاکت سمجھتے ہوئے آگے بڑھ گئے


ویب ڈیسک May 23, 2017
ملانیا ٹرمپ کی جانب سے ہاتھ جھٹکنے کے بعد امریکی صدر صورتحال کی نزاکت سمجھتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔ فوٹو : اسکرین گریب

اسرائیل پہنچتے ہی امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا موڈ بدل گیا اور ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے انہوں نے امریکی صدر کا ہاتھ جھٹک دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گزشتہ روز اس وقت شرمساری کا سامنا کرنا پڑا جب تل ابیب ایئرپورٹ پر استقبال کے لیے بچھائے گئے ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے ملانیا ٹرمپ نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا تاہم امریکی صدر نے کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھا اور صورتحال کی نزاکت سمجھتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں