نئی دلی میں مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا نوجوان گرفتار
منصوبہ بندی کا حصہ بننے پر 50کروڑ کی پیشکش کی جس پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس نے نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ''سونی '' نامی نوجوان کو مبینہ طور پر فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے اسے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریلی کے دوران قتل کرنے کیلیے منصوبہ بندی کا حصہ بننے پر 50کروڑ کی پیشکش کی جس پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ادھر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سونی نے بتایا کہ فون کال کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو پاکستانی ظاہر کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ انھوں نے اس کام کیلیے 2حملہ آوروں کا انتخاب کر لیاہے اور مزید ایک ساتھی کی ضرورت ہے جسے منہ مانگے پیسے دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ابھی تک کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل نمبر پاکستان کا نہیں بلکہ قازقستان کا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ستنا میں ایک شخص کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے جس نے فون پر ریاست ودھان سبھااور بھوپال ریلوے اسٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔