اخلاقی جواز کھو دیا وزیر اعظم استعفیٰ دیں مراد علی شاہ
میئرکراچی کام کرنے کیلیے میرے اختیارات بھی لے لیں مگرمشرف والا اختیار نہیں ملے گا، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے پاس اخلاقی جواز ختم ہو گیا، وہ استعفیٰ دے دیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کو سزا ہو چکی مگراسے دو ماہ کیلیے معطل کیا گیا ہے جوجے آئی ٹی کے بعد موثر ہوگی۔ ماضی میں میرے خلاف بھی ایسامقدمہ بنا تھا تو میں نے استعفی دیدیا، باعزت بری ہونے پرپارلیمنٹ میں دوبارہ آیا، وزیر اعظم کو کلین چٹ مل جاتی تواعتراض نہ ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ملک بھرمیں حکومتیں بنانے کی کوشش کریں گے،دیگرصوبے ہماری کارکردگی کورول ماڈل بنائیں گے۔ دیہی سندھ میں سڑکوں پرکام شروع جبکہ نہروں کی لائننگ کی ہے، نوری آباد پاور پلانٹ سے انور مجید کا کوئی تعلق نہیں، اسی ماہ پیداوارشروع ہوجائے گی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ہمارے خلاف دھرنے پہلے کیوں نہیں دیے، انھیں لگ رہاہے کراچی ان کے ہاتھ سے نکل رہاہے۔ میئرکراچی کام کرنے کیلیے میرے اختیارات بھی لے لیں مگرمشرف دور والے اختیارات نہیں ملیں گے، وہ نظام تباہ کررہے ہیں، ان کے ساتھ مل کر شہر صاف کرنے کیلیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں 15 نشستیں جیتنے کاہدف ہے ۔ گورنرزبیراپنی جماعت کیلیے ووٹ مانگنے لگ گئے تھے جس پراعتراض کیا، وہ اپنے دائرے میں رہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق سے محاذ آرائی کاشوق نہیں، پانی، بجلی ، گیس کے مسائل رہیں گے تو آواز اٹھاتا رہوں گا، حقوق مانگنے پرنہ ملے توچھین لیں گے۔