عالمی برادری کی مانچسٹر دھماکے کی پرزور مذمت

پاکستان، بھارت، سنگاپور، کینیڈا اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک May 23, 2017
مانچسٹر حملے کے بعد سیکورٹی اہلکار جائے وقوع پر موجود ہیں

عالمی رہنماؤں نے برطانوی شہر مانچسٹر میں میوزک کنسرٹ میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے مانچسٹر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بال نے اسے خصوصا بدترین حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کے شہری مانچسٹر حملے پر شدید صدمے کا شکار ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کی پُرزور مذمت کی ہے۔ سنگاپور کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے جاری کردہ بیان میں مانچسٹر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد سے تعزیت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مانچسٹر میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران خودکش دھماکے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 50 سےز ائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں