حیدرآباد کنڈے کی بجلی میں کرکٹ کھیلنے والوں کیخلاف حیسکو کا کریک ڈاؤن

مختلف علاقوں سے سیکڑوں کنڈے ہٹاکر تار ضبط کرلیا، نائٹ کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جائے، سپرنٹنڈنٹ انجینئر


Numainda Express August 01, 2012
مختلف علاقوں سے سیکڑوں کنڈے ہٹاکر تار ضبط کرلیا، نائٹ کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جائے، سپرنٹنڈنٹ انجینئر۔ فائل فوٹو

ISLAMABAD: حیسکو نے رات کے اوقات میں غیر قانونی طور پرکنڈوں کے ذریعے لائٹنگ کرکے کرکٹ کھیلنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون شروع کر دیا جب کہ نادہند صارفین سے 39 ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے لیے گرینڈ ریکوری آپریشن آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئر سرکل ون محمد سلیم جاٹ کے مطابق رات کے اوقات میں غیر قانونی طور پر کنڈوں کے ذریعے بجلی حاصل کرکے کرکٹ کھیلنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون شروع کیا گیا ہے، قاسم آباد، لطیف آباد، ہوسڑی سے سیکڑوں کنڈے ہٹاکر تار ضبط کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ نائٹ کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادے تو بہتر ہوگا،

کیونکہ کنڈا لگانے سے حیسکو کی لائنوں کو نقصان پہنچتا ہے، دوسری جانب حیسکو نادہند صارفین کے خلاف آج سے آپریشن شروع کر رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق حیسکو کے سرکاری اداروں پر 26ارب روپے جبکہ نجی صارفین پر 13ارب روپے کے واجبات ہیں جو صارف واجبات ادا نہیں کرے گا

اس کا بجلی کا کنکشن فوری طور پر منقطع کر دیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ منیجر کمرشل حیسکو محمود علی قائمخانی کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر علی عباسی کے واضح احکامات ہیں کہ سو فیصد ریکوری یقینی بنائیں بصورت دیگر سب ڈویژن، ڈویژن اور آپریشن سرکل انچارج افسران کے خلاف محکماتی کارروائیکی جائے گی جس میں انہیں معطل یا نوکری سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں