’’بہاولپور جنوبی پنجاب‘‘ صوبے کے قیام پر اتفاق دارالحکومت ملتان

نئے صوبے کیلیے آئین کی8مختلف شقوںمیں ترامیم کی جائیں گی،کمیشن کی رپورٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کاقوی امکان


News Agencies January 25, 2013
ق لیگ اور پی پی کے ارکان کاکمیشن کی ساخت پرتحفظات کااظہار،کمیشن کے اجلاس میں دونوں ایوانوں کے صرف14ارکان کی شرکت

PESHAWAR: پارلیمانی کمیشن میں پنجاب میں نئے صوبہ بہاولپورجنوبی پنجاب کے قیام پراتفاق رائے ہوگیا ہے۔

نئے صوبے کیلیے آئین کی8مختلف شقوں میں ترامیم کی جائیںگی،کمیشن کی رپورٹ کل(ہفتہ کو) قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کاقوی امکان ہے،قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرنے سے قبل کمیشن کے ارکان باضابطہ طورپررپورٹ پردستخط کریں گے ۔ نئے صوبے کی صوبائی اسمبلی ملتان،گورنرہائوس بہاولپورمیں جبکہ صوبائی سیکریٹریز کا سمر کیمپ ڈیرہ غازی خان کے علاقے فورٹ منرومیں ہوگا۔کمیشن نے نئے صوبوں کے معاملے پرقانون سازی کے مجوزہ بل پرغورجمعرات کوبھی جاری رکھا،جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی اسمبلی وسینٹ کواجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم صرف14ارکان نے شرکت کی۔

دوسری جانب حکومتی اتحادی ق لیگ اورپیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے کمیشن کی ساخت اورکمیشن کے جغرافیائی حدودکے بارے میں شدید تحفظات کااظہارکیاگیا،پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی محمود حیات خان المعروف ٹوچی خان نے اجلاس کابائیکاٹ کیا جبکہ ق لیگ کے رکن شیرازمحمودنے دھمکی دی ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری کے بغیروہ نئے صوبے کوقبول نہیںکرینگے۔ پیرکوپارلیمانی کمیشن کااجلاس چیئرمین فرحت اللہ بابرکی زیر صدارت ہوا۔جس میں محمودحیات خان کا کہناتھاکہ کمیشن میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان کونمائندگی نہیں دی گئی۔

3

خواجہ شیراز محمودنے مطالبہ کیاکہ جھنگ بھکر اور میانوالی کی شمولیت کے بغیر وہ نئے صوبوں کو منظور نہیں کرینگے اسی طرح تین آبی ذخائر تریموں چشمہ اور جناح بیراج اگر نئے صوبے میں شامل نہ کیے گئے تووہ اس کوقبول نہیں کرینگے آزاد سینیٹر محسن لغاری نے مطالبہ کیا کہ نئے صوبے کا نام بہاولپور رکھا جائے گورنر ہائوس بہاولپورمیں بنایاجائے جبکہ صوبائی اسمبلی اور صوبے کادار الحکومت ملتان میں قائم کیاجائے۔

اجلاس کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے فرحت اللہ بابرنے کہاکہ نئے صوبے کی تشکیل کے بارے میں قانون سازی کیلیے مجوزہ24ویں آئینی ترمیمی بل پرآج بھی ارکان کمیشن نے غورکیااب تک کوئی چیزفائنل نہیں ہوئی تاہم مثبت پیش رفت جاری ہے۔سینیٹرکامل علی آغانے مطالبہ کیاکہ3اضلاع کو نئے صوبے میں شامل کیاجائے مان لیا گیاہے۔جمشیددستی کاکہناتھاکہ نئے صوبے کانام بہاولپورجنوبی پنجاب تجویزکیاگیاہے اور اس کا اعلان 26تاریخ کوکیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں