مانچسٹر دھماکے پر دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں آریانا گرینڈے

میوزک کنسرٹ کے دوران دھماکے پر بہت افسردہ ہوں، گلوکارہ آریانا گرینڈے


ویب ڈیسک May 23, 2017
مانچسٹر دھماکے پربہت افسردہ ہوں، گلوکارہ آریانا گرینڈے: فوٹو: فائل

امریکی سنگر آریانا گرینڈے کا کہنا ہے کہ مانچسٹر واقعے پر وہ بہت رنجیدہ ہیں جب کہ ان کے پاس دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

مانچسٹر دھماکے میں بال بال بچ جانے والی امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دھماکے کی خبرسن کرمجھے شدید دھچکا لگا جب کہ واقعے پر بہت افسردہ ہوں۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ جذبات کے اظہار کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مانچسٹر بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

https://twitter.com/ArianaGrande/status/866849021519966208

اس خبر کو بھی پڑھیں : عالمی برادری کی مانچسٹر دھماکے کی پرزور مذمت

واضح رہے کہ ایرینا میں دھماکا اس وقت ہوا جب گلوکارہ آریانا گرینڈے پرفارم کرچکی تھیں اورکانسرٹ دیکھنے والے 20 ہزارکے قریب افراد ایرینا سے باہرنکل رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں