سندھ میں صوبائی وزرا کے قلمدان تبدیل سہیل انور سیال وزیر داخلہ مقرر

ناصر حسین شاہ سے وزارت ٹرانسپورٹ کا قلمدان لے کر انہیں اطلاعات کی وزارت سونپ دی گئی ہے، نوٹی فکیشن


ویب ڈیسک May 23, 2017
سہیل انور سیال پہلے بھی وزیر داخلہ رہ چکے ہیں فوٹو : فائل

KARACHI: سندھ حکومت نے متعدد وزرا کے قلمدانوں میں تبدیلیاں کرکے ان کے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیئے ہیں۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق سہیل انور سیال جن کے پاس زراعت، معدنیات اور سپلائی اینڈ پرائسز کی ذمہ داریاں تھیں اب انہیں ایک بار پھر صوبے کا وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے اور دیگر وزارتیں بھی ان ہی کے پاس رہیں گی۔ سہیل انور سیال کے پاس یہ وزارت پہلے بھی تھی لیکن مراد علی شاہ کے وزیراعلی بنتے ہی ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں اور وزارت داخلہ کا قلمدان بھی مراد علی شاہ کے پاس ہی تھا۔

ناصر حسین شاہ سے ٹرانسپورٹ اور زکوۃ عشر و مذہبی امور کی ذمہ داریاں واپس لے کر اب صوبے کے وزیرصحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے سپرد کردی گئیں ہیں لیکن ناصر حسین شاہ کو اب سندھ کا وزیراطلاعات بنا دیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں