حکومت کے ایک ہی دن روزے کے لیے خیبر پختونخوا کے علما سے رابطے

چیف خطیب کے پی کو بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے


ویب ڈیسک May 23, 2017
امید ہے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے ملک میں رمضان المبارک ایک ہی روز میں شروع ہوگا، وزارت مذہبی امور فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: وزارت مذہبی امور حکام نے ملک بھر میں ایک ہی روز پہلے روزے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور اس کے لیے چیف خطیب خیبر پختونخوا کو بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا جس کے لئے وزارت مذہبی امور نے چاروں صوبوں کے محکمہ اوقاف کے حکام سے رابطے کرکے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک پر قومی اتفاق نہایت ضروری ہے اور امید ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے ملک میں رمضان المبارک ایک ہی روز میں شروع ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیر صنعت وپیداوار کا رمضان پیکیج کے آغاز کا اعلان

وفاقی وزارت نے خیبرپختون خوا کے ڈی جی مذہبی امور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر اتفاق رائے کے لئے مسجد قاسم پشاور سے بھی رابطہ کیا جائے اور انہیں اس حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کی جائے جب کہ چیف خطیب کے پی کو بھی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند 26 مئی کو نظر نہیں آئے گا

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں