مانچسٹرمیں دھماکا بیمار ذہنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے برطانوی وزیراعظم

پولیس دھماکا کرنے والے دہشت گردوں تک پہنچ چکی ہے، برطانوی وزیر اعظم


ویب ڈیسک May 23, 2017
دھماکے میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا، تھریسامے: فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ مانچسٹردھماکا دہشت گردی کی کارروائی ہے جب کہ دھماکہ شمالی انگلینڈ پرہونے والا بدترین حملہ ہے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مانچسٹردھماکے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مانچسٹردھماکا دہشت گردی کی کارروائی ہے، جس میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا، یہ واقعہ شمالی انگلینڈ پرہونے والا بدترین حملہ ہے، ہماری تمام ہمدردیاں دھماکے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں جب کہ کنسرٹ میں دھماکا بیمار ذہنوں کی بزدلانہ کاروائی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مانچسٹر بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پولیس حملہ آوروں تک پہنچ چکی ہے، مانچسٹرمیں سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے، سکیورٹی اہلکاروں اور امدادی کارکنوں نے کمال بہادری دکھائی جب کہ دھماکے میں معصوم بچوں اورنوجوانوں کونشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ میوزک کنسرٹ کے دوران بم دھماکے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوچکی ہے جب کہ 59 افراد زخمی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں