پاک فوج نے پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

پاکستان کی جانب سے ایل او سی پار شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعویٰ بھی غلط ہے، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک May 23, 2017
پاکستان کی جانب سے ایل او سی پار شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعویٰ بھی غلط ہے، ترجمان پاک فوج - فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کی تاہم پاک فوج نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا۔



ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پار شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعویٰ بھی غلط اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

واضح رہے بھارتی فوج نے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں