نگراں وزیراعظم کیلیے مشاورت کاعمل شروع کردیا کائرہ

ایک ہی روزالیکشن پرمشاورت سے آگے بڑھیں گے،طاہرالقادری سے معاہدہ قانونی ہے


APP/Numainda Express January 25, 2013
جنوبی پنجاب صوبے پر پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ کاانتظارکرناچاہیے،سیمینارسے خطاب۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے ساتھ معاہدہ قانونی طور پر درست ہے۔

تمام اتحادی جماعتوں نے یہ معاہدہ کیااورہم اس کے پابندہیں،اس ضمن میںاپوزیشن سے بھی مشاورت کی کوشش کرینگے،ملک میںایک ہی دن انتخاب کرانے کی تجویزپرمشاورت سے آگے بڑھیںگے، نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کاعمل شروع کردیا،وہ جمعرات کو''اصلاح معاشرہ میںتعلیم وتربیت کا کردار سیرت النبیؐکی روشنی میں کے عنوان کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںسیرت النبیؐ سیمینار سے خطاب کے بعدمیڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔

14

قمرزمان کائرہ نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ معاہدہ قانونی طورپر درست ہے، تمام اتحادی جماعتیںاس میںشامل تھیں، اس پر عمل درآمد ہوگا۔ نگران وزیراعظم کے حوالے سے سوال پر وزیر اطلاعات نے کہاکہ پارٹی نے وزیراعظم سے کہاکہ وہ اس ضمن میں مشاورت کاعمل شروع کریںاورانھوں نے یہ عمل شروع کردیا۔ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے سوال پر قمرزمان کائرہ نے کہاکہ پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں