پہلے اور دوسرے دھماکے میں20منٹ2 سکینڈ کا فرق تھا

کمال منگن پہلے دھماکے کے بعد لوگوں کو وقوعہ سے ہٹا رہے تھے کہ دوسرا دھماکا ہوا


Staff Reporter January 25, 2013
کمال منگن پہلے دھماکے کے بعد لوگوں کو وقوعہ سے ہٹا رہے تھے کہ دوسرا دھماکا ہوا فوٹو : فائل

قائد آباد میں2 دھماکوں کے درمیان20 منٹ اور 2 سیکنڈ کا فرق تھا۔

مذکورہ کچراکنڈی میں ایک ماہ قبل بھی دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ، تفصیلات کے مطابق قائد آباد میں گزشتہ روز ہونے والے2 دھماکوں میں 20 منٹ اور 2 سیکنڈ کا فرق تھا ، پہلا دھماکا7 بج کر30 منٹ پر ہوا ، دھماکے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب سے رینجرز کی ایک موبائل گزر رہی تھی ، دھماکے سے موبائل کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔

 



دھماکا ہوتے ہی ڈی ایس پی کمال منگن اور ایس ایچ او امان اللہ مروت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اس موقع پر جمع ہونے والے دیگر افراد کو وہاں سے ہٹنے کی تلقین کرتے رہے ، وہ لوگوں کو چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ یہاں سے دور ہوجائیں ، ایسا نہ ہوکہ دوسرا دھماکا ہوجائے ، ابھی وہ وہاں سے لوگوں کو ہٹا ہی رہے تھے کہ اسی اثنا میں7 بج کر50 منٹ اور2 سیکنڈ پردوسرا دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کمال منگن اور دیگر جاں بحق ہوگئے۔

علاوہ ازیں مذکورہ کچرا کنڈی میں ایک ماہ قبل دوپہر پونے ایک بجے بھی دھماکا ہوا تھا تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں