قادری کے لانگ مارچ نے عوام کی مایوسی مزید بڑھا دی منور حسن
چیف الیکشن کمشنر کی تبدیلی قبول نہیں کرینگے، خطاب، مولانا سمیع الحق سے ملاقات
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ قاضی حسین احمد عالم اسلام کے مرد مجاہد اور بامقصد نصب العین کے پیکر تھے۔
قاضی حسین احمد ایک فرد کا نہیں بلکہ ایک منظم تحریک کا نام ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ نے عوام کی مایوسی کو مزید بڑھا دیا ہے، جماعت اسلامی چیف الیکشن کمشنر تبدیل کرنے کی حمایت نہیں کریگی۔ نوشہرہ کے مقامی اسکول میں قاضی حسین احمدکی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اور یوم دعا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ عبوری حکومت کی تشکیل پر اپوزیشن کے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ متفقہ عبوری حکومتوں کی تشکیل کے سوا عوام کسی اور فارمولے کو قبول نہیں کریں گے۔
منورحسن نے کہا کہ عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ملک میں ایک یا ایک سے زیادہ سیاسی و انتخابی اتحاد بننے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ اے این پی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بارے میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی صوبائی تنظیم نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں سید منور حسن نے دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق سے اکوڑہ خٹک میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بھتیجے کی وفات پر تعزیت کی۔