افغانستان امریکی ڈرون حملے میں 14طالبان ہلاک 21زخمی
ننگرہارصوبے میں امریکی لڑاکاطیاروںکی بمباری، حملے میں3معصوم شہری جاںبحق،2زخمی ہو گئے، شہریوں میں غم وغصہ
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں14 طالبان ہلاک اور21 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے مشرقی صوبے نورستان میں اس وقت میزائل داغے جب دہان بان کے علاقے میں طالبان کا ایک اجلاس جاری تھا۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق حملے میں کسی بھی افغان شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں 3 غیر ملکی بھی شامل تھے۔
دریں اثنا امریکی فوج نے معصوم شہریوں پر فضائی حملہ کرکے3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ امریکی لڑاکا طیاروں نے ننگرہار صوبے پر فضائی حملہ کیا جس میں 3 عام شہری جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ شہریوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔