نیب کا حکم حکم الٰہی نہیں کہ فوری مان لوں رحمن ملک

توقیرصادق کوفرار یا دبئی میں رہا کرانے میں میراکوئی کردارنہیں،وزیر داخلہ


Numainda Express January 25, 2013
کسی کا نام ڈالنا میرا اختیار ہے،توقیر صادق غیرقانونی طریقے سے زمینی راستے سے فرار ہوا۔ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ توقیر صادق کو فرار کرانے اور دبئی میں رہاکرانے میں میرا کوئی کردارنہیں اورنہ ہی نیب میرے خلاف کوئی ریفرنس بنا رہا ہے۔

نیب کا حکم میرے لیے حکم الہی نہیں کہ اسے فوری طور پر تسلیم کر لوں،کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قبل ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ نادرا ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا 19 جنوری 2012ء کو توقیر صادق کی فائل میرے پاس آئی اور اسی روز اس کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، وہ کسی بھی فضائی راستے سے بیرون ملک نہیں گیا اس نے فرارکیلیے غیر قانونی طریقہ استعمال کرتے ہوئے زمینی راستہ استعمال کیا اس لیے ذمے داری کسی پر عائد نہیںہوتی، دبئی میں اس کا سراغ لگاکراسے زیر حراست رکھا گیا تاہم دبئی حکومت نے اسے چھوڑ دیا، اس کی رہائی سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

توقیر صادق کو فرار کرانے اور اسکی تقرری میں میراکوئی کردار نہیںاگر کوئی میرا عمل دخل ثابت کر دے تو سیاست سے مستعفی ہو جائونگا۔ توقیر صادق سے متعلق جہانگیر بدر نے کبھی سفارش نہیں کی۔ کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا میرا اختیار ہے۔ انھوں نے کہا مجھے دبائو میں لانے کی کو شش کی جا رہی ہے، سپریم کورٹ میں توقیر صادق کا کیس شروع ہونے سے قبل کسی نے یہ ماڈل بنایا تھا کہ آج کا دن رحمٰن ملک کے نام ہو گا اس لیے میرے خلاف ٹکر چلوائے گیے۔

 

14

ٹکر کی سیاست ملک کے ساتھ زیادتی ہے اس کا خاتمہ ہونا چاہیے اور جو لوگ اہم منصب پر فائز ہیں ا نھیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاط بر تنی چاہیے، جھوٹی خبریں نہیں چلنی چاہئیں۔ توقیر صادق کی روانگی معلوم کرنے کیلئے تمام ایئر پورٹس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوالی ہے۔

انہوں نے کہا کامران فیصل کی موت کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اگر کسی کو شک ہے تو وہ نوٹیفکیشن کی کاپی مجھ سے لے لے، آج پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے مخصوص شہروں میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔96.6 فیصد سے زائد آبادی کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ چھ ہفتوں کے دوران چار لاکھ تراسی ہزار افراد نے سمارٹ کارڈ بنوائے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |