کامیڈین رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

رنگیلانے بہترین اداکاری اوردیگر شعبوں میں شاندار کاکردگی پر 9 مرتبہ نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیے


Showbiz Reporter May 24, 2017
افغانستان میں پیدا ہوئے،600سے زائد فلموں میں کام کیا،مزاحیہ فلموں کاسمبل تھے فوٹو : فائل

لاہور: ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم "جٹی"سے اداکاری شروع کر نے والے برصغیر کے کامیڈی لیجنڈ رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔

اداکاررنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا اوروہ دنیا کے واحد فنکارتھے جنھوں نے عملی طورپرفلم میکنگ کے ہرشعبے میں نمایاں حیثیت سے نام کمایا، رنگیلا کا تعلق صوبہ سرحد کے پسماندہ علاقے سے تھا۔ لاہورمیں انھوں نے سب سے پہلے سینما بورڈزکی تشکیل یعنی پینٹنگ آرٹ پرمحنت کی اورمشہورآرٹسٹ آزاد کی شاگردی کی۔ ان کی فلمی زندگی کا آغازایم جے رانا کی فلم ''جٹی'' سے ہوا۔

1969 میں اپنی ایک فلم ''دیا اورطوفان'' پروڈیوس کی اورصرف یہی نہیں بلکہ بحثیت گلوکاربھی انھوں نے عوامی مقبولیت کی سند حاصل کی.اداکارہ ریما ، پرویز کلیم ، الطاف حسین، نیئر اعجاز، رشید ساجد ، نشو بیگم ،بہار بیگم ، اسد بخاری، دردانہ رحمان ، بی جی، امان اللہ، قوی خاں، مصطفی قریشی، غلام محی الدین سمیت دیگر فنکاروں نے برسی کے حوالے سے عظیم فنکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رنگیلا کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

رنگیلا نے فلموں کے عام کامیڈین سے ہیرو شپ تک کا سفر انتھک محنت اور خداداد صلاحیتوں کے بل پر طے کیا، پردہ سکرین پر رنگیلا اور منور ظریف کی آمد فلم بینوں میں ارتعاش پیدا کر دیتی تھی۔ اس کے علاوہ رنگیلانے بہترین اداکاری اوردیگر شعبوں میں شاندار کاکردگی پر 9 مرتبہ نگارایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔

رنگیلا کو گردوں، جگر اور پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھاجس کے علاج کے لئے انہیں کئی کئی مہینے اسپتال میں گزارنے پڑے۔ وہ انہی امراض کے ہاتھوں آج ہی کے دن یعنی 24 مئی 2005 کو لاہور میں 68 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

برسی کے موقع پر مختلف نگارخانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کے علاوہ رنگیلا کے پرستار انفرادی طور پر بھی تمام شہروں میں برسی کے تعزیتی تقریبات کا اہتمام کریں گے جن میں سعید خان عرف رنگیلا کی فلم انڈسٹری کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |