سونے کی مقامی قیمتیں100روپے تک کم چاندی کے نرخ برقرار

اس کے برعکس چاندی کی تولہ قیمت کسی ردوبدل کے بغیر730 اور دس گرام 625.71 روپے رہی


Business Reporter May 24, 2017
اس کے برعکس چاندی کی تولہ قیمت کسی ردوبدل کے بغیر730 اور دس گرام 625.71 روپے رہی۔: فوٹو: فائل

سونے کی مقامی قیمتیں منگل کو100 روپے تک کم ہوگئیں تاہم چاندی کے نرخ برقرار رہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے1260 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور86 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50 ہزار 150 اور دس گرام 42 ہزار 985 روپے رہ گئی، اس کے برعکس چاندی کی تولہ قیمت کسی ردوبدل کے بغیر730 اور دس گرام 625.71 روپے رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |