رمضان میں لوڈشیڈنگ کم کی جائیگی کے الیکٹرک کی یقین دہانی

گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث سندھ کے عوام شدید مشکل میں ہیں،وزیر اعلیٰ


Staff Reporter May 24, 2017
لوڈشیڈنگ کم کرنے اور متبادل ذرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کی جائیں فوٹو: فائل

KARACHI: کے الیکٹرک کی جانب سے یقین دہائی کرائی گئی ہے کہ اس بار رمضان میں لوڈ شیڈنگ کم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے منگل کو بجلی کے بحران کے حوالے سے کے الیکٹرک کے اعلیٰ وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین کراچی الیکٹرک وقار صدیقی، چیف ایگزیکٹو افسر طیب ترین، ڈائریکٹر امور خارجہ اسمر نعیم، چیف مارکیٹنگ فخر احمد کے علاہ مختلف شعبوں کے ذمے داران نے شرکت کی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور سیکریٹری توانائی آغا واصف نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گرمی اور شدید لوڈ شیڈنگ کے باعث سندھ کے عوام شدید مشکلات میں ہیں، تکنیکی و فنی خرابیوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے بتایا کہ وہ اپنے نظام میں بہتری لا رہے ہیں، اس موقع پر کے الیکٹرک کے چیئرمین وقار صدیقی نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں لوڈشیڈنگ نہ صرف کم کی جائیگی بلکہ گرمی کے دوران لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ فنی مسائل پہلے سے ٹھیک کیے جائیں، انھوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں ٹاورز گرنے سے بجلی کے بار بار تعطل کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ برقی آلات اور الیکٹرانکس اشیا کی خرابی اور جلنے کا سامنا بھی ہے۔

رواں موسم گرما میں سندھ کی عوام کو اس حوالے سے سب سے زیادہ شکایات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے اور متبادل ذرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ہر صورت لوڈشیڈنگ کم کی جائے،انھوں نے مزید کہا کہ صنعتی علاقوں اور پانی کی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی کا نظام مزید بہتر کیا جائے،میں چاہتا ہوں کہ یہ سارا نظام بہتر ہوجائے اس کے لیے میری مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں جس پر کے الیکٹرک انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ شہر قائد میں بجلی کی ہموار فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا،دریں اثناء انھوں نے کراچی الیکٹرک کو یہ بھی ہدایات کی کہ کراچی کے جن دیہات کی الیکٹر فکیشن کا کام جاری ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |