ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آسٹریلیا کی نگاہیں ساتویں ٹرافی پر مرکوز
پاکستان کا تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار، ثنا میر قیادت سنبھالیں گی
KARACHI:
میگ لیننگ کی زیرقیادت دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ساتویں بار آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کرنے پرنگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہے، ورلڈ گورننگ باڈی نے رواں برس 24 جون سے 23 جولائی تک برطانیہ میں شیڈول میگا ایونٹ کیلیے اسکواڈز کی تصدیق کردی، کئی کھلاڑی چوتھی بار ورلڈ کپ مقابلوں کا حصہ بننے جارہی ہیں، ان میں کیتھرین برنٹ، جینی گن اور جھولان گوسوامی بھی شامل ہیں، نیوزی لینڈ کی 16 سالہ بولر امیلی کیر پہلی بار ورلڈ کپ کا حصہ بنیں گی،آسٹریلیا کی 32 سالہ سارہ ایلی بھی پہلی مرتبہ عالمی مقابلوں میں شامل ہوں گی، پاکستان نے تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصاربرقرار رکھا ہے، ثنا میر قیادت سنبھالیں گی، پاکستان کا پہلا ٹاکرا 25 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے 24 جون سے 23 جولائی تک برطانیہ میں شیڈول 11ویں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے اسکواڈز کی تصدیق کردی، پاکستانی ٹیم نے میگا ایونٹ کیلیے تجربہ کار پلیئرز پر ہی انحصار برقرار رکھا ہے، تاہم کوچ کی ذمے داری کبیرخان کے بجائے اس بار صبیح اظہر کو سونپی گئی ہے، ثنامیر کی زیرقیادت میگا ایونٹ میں شریک گرین شرٹس کو تجربہ کار پلیئرز بسمہ معروف اور جویریہ خان کا ساتھ بھی میسر ہوگا، اسکواڈ میں شریک دیگر پلیئرز میں اسماویہ اقبال، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، مرینہ اقبال، ناہیدہ خان، نین عابدی، نشرہ سندھو، سعدیہ یوسف، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر شامل ہیں، پاکستان کا پہلا ٹاکرا 25 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا، سب سے زیادہ 6 بار کی چیمپئن آسٹریلیا اس بار بھی اعزاز کا دفاع کرنے کیلیے پراعتماد ہے۔
میگ لیننگ الیون اپنی دفاعی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف26 جون کوکرے گی، لیننگ کے ساتھ الیسی پیری، 19 سالہ بولر بیلینڈا ویکاریوا اور 32 سالہ سارہ ایلی بھی آسٹریلوی ٹیم کو تقویت فراہم کریں گی، دونوں پلیئرز ایونٹ میں اپنا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو بھی کریں گی، نیشنل سلیکٹر شوان فلیگلر نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کی بہترین 15 کھلاڑیوں کا چنائو کیا جو آسٹریلیا کو ساتویں مرتبہ ٹائٹل فتح دلوانے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہیں۔میزبان انگلینڈ کی قیادت ہیتھر نائٹ سنبھالیں گی، وہ دوسری بار میگا ایونٹ کا حصہ بننے جارہی ہیں، ان کے اسکواڈ میں انتہائی تجربہ کار کیتھرین برنٹ بھی موجود ہیں، انگلینڈ نے اب تک تین بار 1973،1993اور2009 میں ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ بھارتی کپتان متھالی راج نے حال ہی میں بطور کپتان میچز کی سنچری مکمل کی ہے، وہ بھی دوسری بار میگا ایونٹ میں بلو شرٹس کی نمائندگی کرنے جارہی ہیں،جنوری سے کوئی بھی مسابقتی میچ نہ کھیل پانے والی اوپنر سمرتی مندھانا بھی کو بھی بھارتی اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے، انھیں ویمنز بگ بیش کے دوران گھٹنے کی انجری پیش آگئی تھی۔
ہرمنپریت کور، مونا میشرم، پونم رائوت، جھولان گوسوامی اور ایکتا بشٹ کی موجودگی بھی متھالی راج کا حوصلہ بڑھائے گی، نیوزی لینڈ کی کپتان سوزی بیٹس (98) اور ایمی سیٹر ویتھ (95) ایونٹ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سنچریاں مکمل کرلیں گی، ان دونوں کے علاوہ سوفی ڈیوائن، کیٹی پارکنز اور لیا تاہو ہو نے بھی 2013 کے ورلڈ کپ میں بھی حصہ لیا تھا، 16 سالہ پیسر امیلا کیر پہلی بار ایونٹ میں جلوہ گر ہوں گی، جنوبی افریقی اسکواڈ میں میچ ونرز ڈان وین نیکرک، ٹریشا چیٹی، میریزین کاپ، شبنم اسماعیل، سون لوس ، میگنون ڈو پریز اور شول ٹائرون جیسی پلیئرز موجود ہیںِ۔
آئرلینڈ میں منعقدہ چار ملکی سیریز میں بیٹسویمن اینڈری اسٹین نے 123 گیندوں پر 117 کی اننگز کھیل کر اپنی فارم ظاہر کردی ہے، سری لنکا نے 8 پرانی کھلاڑیوں کپتان اینوکا رانا ویرا، ڈیلانی مانوڈیرا، اوشاڈی رانا سنگھے، پرساڈانی ویراکوڈی، سیراپالی ویراکوڈی، چماری اتاپتو، ایشانی لوکوشوریا، یودیشکا پربھادانی اور ششی کلا سری وردنے کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے، ویسٹ انڈین ٹیم میں آل رائونڈر اسٹیفنی ٹیلر شامل ہیں تاہم کیریبیئن اسکواڈ میں 4 نئی پلیئرز کو موقع فراہم کیاگیا ہے، جس میں رینسی بوائس، کوائنا جوزف، ایکیرا پیٹرز اور فلیسیا ویلٹرز شامل ہیں یہ تمام ایونٹ میں ڈیبیو کی منتظر ہوں گی۔